: ورفعنا لک ذ کرک :
کراہ ارض پر 20کروڑ لوگوں کا نام ’ محمد‘ ۔چیٹ جی پی ٹی کا جواب
حیدرآباد : 24 اگست ( سیاست نیوز) ایک ایسے وقت جبکہ ساری دنیا میں عید میلاد النبیؐ منائی جارہی ہے ۔ ہم نے سوچا کہ آپ کو یہ بتئیں کہ دنیا میں سب سے مقبول نام کونسا ہے ۔ اس سوال کا جواب ہمارے ذہن و دل میں محفوظ ہے اور اس سے آپ کو بھی واقف کروائیں گے ۔ چلئے آپ کو بتاتے ہیں دنیا کا مقبول ترین نام ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کا ہے ۔ ہم نے اس سلسلہ میں چیٹ جی پی ٹی سے دریافت کیا ، اس نے فوری جواب دیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول نام محمد ہے ۔ چیٹ جی پی ٹی نے ایک سوال پر یہ بھی بتایا کہ دنیا میں 15 تا 20 کروڑ لوگوں نے پیغمبر اسلام کے اسم مبارک ’’ محمد‘‘ کو اپنایا یعنی اپنا نام محمد رکھا ہے ۔ چیٹ جی پی ٹی کے مطابق مقبولیت کے لحاظ سے اسم محمد پہلے مقام پر ، ماریہ دوسرے ، احمد تیسرے ، علی چوتھے ، جان پانچویں ، ڈیوڈ چھٹویں ، جوزف 7ویں ، مائیکل 8 ویں ، فاطمہ 9 ویں اور حسن 10ویں مقام پر ہے ۔ چیٹ جی پی ٹی نے ایک اور سوال پر بتایا کہ انڈونیشیا میں 2 تا 3ک روڑ افراد کا نام محمد ہے جبکہ پاکستان میں 1.5 کروڑ تا 2.5 کرو ڑ ، ہندوستان میں دیڑھ کروڑ تا 2 کروڑ ، بنگلہ دیش میں 80 لاکھ تا دیڑھ کروڑ ، مصر میں 50 لاکھ تا 80 لاکھ ، ترکیہ میں 30 لاکھ تا 50لاکھ ، نائیجریا 30 لاکھ تا 50 لاکھ ، سعودی عرب میں 20لاکھ تا 30 لاکھ ، ایران میں 15 لاکھ تا 25 لاکھ ، مراقش میں 15 تا 25 لاکھ ار دیگر ملکوں میں کئی کروڑ لوگوں نے اپنا نام ’ محمد ‘ رکھا ہے ۔ اللہ عزوجل نے خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ذکر کو بلند کیا اور فرمایا و رفعنا لک ذکرک اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا اور جن کے اسم مبارک کو اللہ عزوجل نے بلند کیا وہ یقیناً دنیا کا پسندیدہ نام ہوگا ۔