اسٹارک کو ایلن بارڈر میڈل

   

کینبرا۔ سینئر فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے کرکٹ آسٹریلیا ایوارڈز میں پہلا ایلن بارڈر میڈل جیتا جبکہ ایشلی گارڈنر بیلنڈا کلارک ایوارڈ جیتنے والے پہلے مقامی کرکٹر بن گئے۔اسٹارک کو یہ ایوارڈ تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی پر دیا گیا۔ وہ 22 سالوں میں یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بولر ہیں۔گارڈنر نے بھی پہلی بار یہ ایوارڈ جیتا۔ وہ آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی مقامی کھلاڑی ہیں۔گارڈنر نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ ایوارڈ جیتوں گی۔ جب اس کا اعلان ہوا تو میں حیران رہ گئی۔ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے ہوئے۔ کھلاڑیوں، امپائرز اور میڈیا کے نمائندوں نے سال بھر اس کے حق میں ووٹ دیا۔اسٹارک نے مچل مارش کو ایک ووٹ سے شکست دی۔