واشنگٹن: امریکہ میں حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای ) کے محکمہ کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ بوئنگ سٹار لائنر پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے خلابازوں کو تقریباً ایک ماہ میں واپس لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔’فاکس نیوز’ پر مشترکہ انٹرویو کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ کب لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مسک نے کہاکہ میرے خیال میں انہیں واپس لانے میں تقریباً چار ہفتے لگیں گے ۔