اسٹرانگ رومس کے قریب فائر اسٹیشنس کے عہدیداروں کو چوکس رہنے ڈائرکٹر جنرل کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر (پریس نوٹ) ٹی ایس فائر سرویسیس ڈپارٹمنٹ پی آر او، وی دھننجیا ریڈی نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقہ جات کیلئے انتخابات حال میں منعقد ہوئے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ فائر سرویسیس نے تمام 119 حلقوں میں اسٹرانگ رومس پر فائر ٹنڈرس، مسٹ بلیٹس اور آئش فرو پارٹیز کو متعین کئے۔ وائی ناگی ریڈی، ڈائرکٹر جنرل آف فائر سرویسیس نے اسٹرانگ رومس کے قریب کے فائر اسٹیشنس اور تمام عہدیداروں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ عہدیدار مسلسل اسٹرانگ روم مقامات کا دورہ کررہے ہیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ تال میل میں کام کررہے ہیں۔