اسپنر ہارمر افریقی ٹیم میں شامل

   

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقہ نے چہارشنبہکو آف اسپنر سائمن ہارمرکو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیاہے۔32 سالہ ہارمر نے نومبر 2015 میں ہندوستان کے خلاف ناگپور میں اپنے پانچ ٹسٹ میں سے آخری میچ کھیلا تھا اور 2 فروری کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہونے والے 17رکنی افریقی اسکواڈ میں فاسٹ بولر لوتھو سیپاملا کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یادر ہے کہ ہندوستان کو2-1 سے شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے ٹیم پرعزم ہے۔