اسپینی ہاکی ٹیم کی ہندوستان آمد

   

بھونیشور ۔اسپین کی مردوں کی ہاکی ٹیم پیر کو بھونیشور، اڈیشہ میں دوطرفہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کے لیے پہنچ چکی ہے جو 26 اور27 فروری کو کلنگا اسٹیڈیم میں دو مقابلوں کے ساتھ ہوگی ہے۔ہندوستان سے کھیلنے کے امکان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپانوی کپتان مارک میرالس نے کہا ہم ہندوستان میں آکر بہت خوش ہیں اور دنیا کے سب سے مشہور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے واقعی پرجوش ہیں۔ ہم گھریلو ٹیم کے خلاف کھیلنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ ایک ایسا مظاہر پیش کرنے کے لیے پر امید ہیں جس سے لوگ ان دونوں میچوں میں لطف اندوز ہوں گے۔ اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف اپنے دونوں ابتدائی میچ ہارنے کے بعد دنیا کی نمبر9 ہسپانوی ٹیم جب ہفتہ کے آخر میں میزبان ٹیم سے مقابلہ کرے گی تو پرو لیگ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔میچوں کے لیے ٹیم کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسپین کے ہیڈ کوچ میکس کالڈاس نے کہا کہ ہم انگلینڈ کے خلافشکست کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہیں، ہم نے ابھی شروعات کی ہے، ہم نے صرف دو میچ کھیلے ہیں، اس لیے میں زیادہ زور نہیں دوں گا۔ ہم اپنے ابتدائی میچوں میں واقعی مسابقتی تھے اور ہندوستان کے خلاف اپنے معیارکی ہاکی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔