اسپین میں ہنگامی حالات میں توسیع

   

میڈرڈ۔21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہسپانوی پارلیمان نے حزب اختلاف کی شدید مزاحمت کے بادجود ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بائیں بازو کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی اقلیتی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد معمولی اکثریت سے منظور ہوئی۔ اسپین میں مارچ کے وسط سے ہنگامی ?حالت نافذ ہے، جس میں اب چھ جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پارلیمان میں رائے شماری کے بعد کئی سو افراد نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔