اسپیکر اسمبلی و صدرنشین کونسل کی آج آسٹریلیا روانگی

   

کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت ، نیوزی لینڈ ، جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ
حیدرآباد ۔یکم۔نومبر (سیاست نیوز)اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار اور صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ کا وفد آسٹریلیا کے دورہ پر روانہ ہورہا ہے ۔ آسٹریلیا کے سڈنی میں 67 ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں تلنگانہ کا وفد شرکت کرے گا۔ اسپیکر اور صدرنشین قانون ساز کونسل کے علاوہ ڈپٹی چیرمین بنڈا پرکاش مدیراج اور سکریٹری لیجسلیچر ڈاکٹر نرسمہا چاریلو کل 2 نومبر کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے سڈنی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ آسٹریلیا کے سڈنی میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں شرکت کے بعد یہ وفد نیوزی لینڈ ، جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔ 4 ممالک کے دورہ کے بعد تلنگانہ کا یہ وفد 16 نومبر کو حیدرآباد واپس ہوگا۔ دورہ کے موقع پر مذکورہ ممالک میں پارلیمانی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ 1