اسکولی بس کے نیچے کمسن طالبہ کا سر پاش پاش

   

کلواکرتی میں ڈرائیور کی مجرمانہ لاپرواہی کیخلاف عوام کااحتجاج

کلواکرتی ۔ 23 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی آر ڈی او کے تحت آنے والے اور کنڈھ منڈل کے اُور کنڈھ پیٹ میں آج صبح ایک معصوم طالبہ اسکول بس ڈرائیور کی عدم توجہی کے سبب اس دنیا سے کوچ کرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اورکنڈھ پیٹ کے بال راما اسکول سری سرسوتی شیشومندر کی اسکول بس حسب معمول آج بھی اسکول کے بچوں کو لینے کیلئے گئی جب یہ 4 سالہ معصوم منوجا بس میں سوار ہونے کیلئے سامنے سے آرہی تھیں بس ڈرائیور نے عدم توجہی کے ذریعہ بس کو آگے بڑھادی بس کے سامنے کا حصہ لگنے کے سبب یہ معصوم طالبہ سامنے کے ٹائر کے نیچے اپنے دونوں پیر سمیت زد میں آگئی وہاں موجود عوام یہ دیکھ کر شور کرنے لگے ۔ ڈرائیور آوازوں پر توجہہ نہ دیتے ہوئے بس آگے بڑھادی جس کے سبب پیچھے کے ٹائر کے نیچے اُس معصوم طالبہ کا سر آگیا اور زوردرآواز کے ساتھ سر پھٹ گیا تب کہیں جاکر ڈرائیور نے آواز پر توجہہ دیتے ہوئے بس رُوکی لیکن تب تک یہ معصوم طالبہ چل بسی تھیں عوام کا کہنا ہے کہ اسکول بس ڈرائیور کی عدم توجہی کے سب یہ حادثہ پیش آیا ۔ اگر ڈرائیور عوام کے شور پر توجہہ دیتا تو شائد بچی بچ بھی سکتی تھی۔ سی آئی سریند ر ریڈی کے مطابق کیس درج کیا گیا ہے اور اسکول انتظامیہ پر ضرور ایکشن لیا جائیگا ۔ عوام کے سخت احتجاج پر اسکول انتظامیہ نے گھر والوں کی مدد کا تیقن دیا۔