نئی دہلی: شیوسینا کے سنجے راوت نے چہارشنبہ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا کہ کول انڈیا کے کوئلے کی کان کنی والے علاقوں میں چلنے والے اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ ریاستی حکومتوں کے اساتذہ کی تنخواہ کے برابر کی جائے ۔راؤت نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کول انڈیا کے کوئلری علاقوں میں اسکولوں کے اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں۔