اسکول بسوں اور آٹو رکشاؤں کی جانچ

   

گنجائش سے زیادہ بچوں کولیجانے اور دیگر خلاف ورزیوںپر پولیس کی کارروائی

حیدرآباد : /18 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اسکولی گاڑیوں (بشمول بسیں ، ویانز اور آٹو رکشہ) میں اضافی بچوں کی سواری ، نشے میں ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیاں کیں ۔ ان ٹیموں نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور والدین کو بھی نصیحت کی ۔ جن افراد نے اپنے دو پہیہ یا دوسری سہولتوں پر اضافی بچوں کو سوار کیا تھا انہیں بچوں کی حفاظت کے اصول بتائے گئے۔ مہم کے دوران /16 جون سے اب تک مجموعی طور پر 1,852 اسکول گاڑیوں (بشمول بسیں ، ویانز اور آٹو) کی جانچ کی گئی ۔ آٹو رکشہ میں نشستوں کی حد سے زائد بچوں کی سواری پر 149 مقدمات درج کیے گئے۔ علاوہ ازیں بچوں کو نشے کی حالت میں منتقل کرنے والے آٹو ڈرائیوروں کیخلاف 2 مقدمات بھی درج ہوئے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بچوں کو ایسی گاڑی میں نہ بھیجیں جس میں نشستوں کی گنجائش سے زائد افراد سوار ہوں، کیونکہ اس سے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اسکول انتظامیہ اور والدین سے کہا گیاہے کہ وہ ایسی گاڑیاں استعمال کرنے سے قبل متعلقہ دستاویزات (ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، انشورنس سرٹیفکیٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ) کی صداقت ضرور چیک کریں۔ بy/