اسکول میں بیف سے تیار شدہ لنچ لے جانے پر ٹیچر گرفتار

   

گوہاٹی : آسام پولیس نے ایک اسکول ٹیچر کو دوپہر کے کھانے کیلئے بیف لے جانے پر گرفتار کرلیا ۔ حلیمہ نساء نامی ہیڈ مسٹریس ہرکاچنگی منڈل انگلش اسکول میں برسرکار ہیں جو لکھی پور ڈسٹرکٹ میں واقع ہے ۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ٹیچر کیخلاف پولیس میں جو شکایت درج کروائی گئی ہے اس کے مطابق ٹیچر نے لنچ کے اوقات اپنے ساتھ لایا ہوا بڑے کاگوشت نہ صرف خود استعمال کیا بلکہ اپنے دیگر ساتھی ٹیچروں کو بھی دینے کی کوشش کی جن میں سے کچھ ٹیچروں کو ان کی یہ حرکت ناگوار گزری ۔ یہ واقعہ 14 مئی کو اسکول میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے منعقد کئے گئے ایک ایونٹ کے دوران پیش آیا ۔ فی الحال حلیمہ نساء عدالتی تحویل میں ہے ۔