اسکول وین ڈرائیور کو نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت دری کے معاملہ میں عمر قید کی سزا سنائی ۔ 

,

   

حیدرآباد : رنگا ریڈی کورٹ کے میٹرو پولیٹن جج نے ایک خانگی اسکول کے وین ڈرائیور کو ایک نابالغ طالبہ کا اغواء اور عصمت ریزی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلراج الیاس ببلو جو حیات نگر منڈل کے ایک خانگی اسکول کی وین چلاتا ہے۔ اس نے اسی اسکول کی نویں جماعت کی ۱۴؍ سالہ طالبہ کو شادی کا وعدہ کیا ۔

اس نے اس لڑکی کو راجندرنگر میں اپنے ایک دوست کے مکان میں لیجا کر اس کی عصمت ریزی کی ۔ایل بی نگر پولیس نے خاطی بلراج ببلو کوگرفتار کر کے اس کے خلاف کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردیا۔ کورٹ کے جج نے بلراج ببلو پر الزامات ثابت ہونے پر اسے دس ہزار روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا عائد کیا ۔