اسکول کی بازکشادگی کے پہلے روز طالبہ فوت

   

کراچی: نویں جماعت کی طالبہ کی ہلاکت کی رپورٹ میں اسکول انتظامیہ کی غفلت کے شواہد سامنے آگئے۔کراچی میں اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر تعلیم کو بھیج دی۔رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ صبح 7:30 بجے ڈرائیور کے ساتھ اسکول آئی جہاں وہ سیڑھیوں پر گر کر بے ہوش ہوگئی۔ اریبہ کو بے ہوش ہونے کے بعد پانی مارکر ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور والد کو فوری بلایا گیا۔