اس سال صرف 10 لاکھ عازمین ہی ادا کرسکیں گے حج، سعودی عرب نے جاری کئے نئے احکامات

   

نئی دہلی: کورونا وائرس انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اس سال بھی سعودی عرب نے اپنے حج کو لے کر کچھ بندشیں عائد کی ہیں ۔ ان کے تحت اس سال صرف 10 لاکھ لوگ ہی فریضہ حج کی ادائیگی کرسکیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ عرب نے کہا ہے کہ اس سال ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے وہ فرزندان توحید ہی حج ادا کرپائیں گے ، جنہوں نے ٹیکے کی سبھی ڈوز لگوا لی ہوں گی ۔رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔ غیر ملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔