نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے فرزند ابیر اور ان کی ایک کمپنی ای ڈی کی زیرنگرانی ہے کیونکہ انہوں نے فیما کی مبینہ خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ نے زرمبادلہ انتظامی قانون (فیما) کے تحت ابیر لواسا کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروفف تحقیقات ہے۔ ان کی کمپنی میں جاریہ سال تقریباً 7.50 کروڑ روپئے کمائے تھے۔ محکمہ این ایس لواسا پر فردجرم داخل کرنے پر غورکررہا ہے کیونکہ ان پر ٹیکس چوری کا بھی الزام ثابت ہوچکا ہے۔