نئی دہلی۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جمعہ کو اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک (اے وی جی سی) سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کریں گے اور 90 دنوں میں پہلا ایکشن پلان پیش کریں گے۔ وزارت نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے فروری میں اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک (اے وی جی سی) شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اے وی جی سی سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور مارکیٹ اور عالمی طلب کے لیے ملکی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔