اعتکاف!

   

عَنْ عَائِشَةَ رضي ﷲ عنها أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللہ عليه وآله وسلم کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ حَتّٰي تَوَفَّاهُ ﷲُ ثُمَّ اعْتَکَفَ أَزْوَاجُهٗ مِنْ بَعْدِهٖ.مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عائشہ رضی اﷲ عنھا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال مبارک ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ کی ازواج مطہرات نے بھی اعتکاف کیا ہے۔‘‘
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : کَانَ النَّبِيُّ صلي اللہ عليه وآله وسلم يَعْتَکِفُ فِي کُلِّ رَمَضَانَ عَشْرَةَ أَيَامٍ، فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الَّذِيْ قُبِضَ فِيْهِ اعْتَکَفَ عِشْرِيْنَ يَوْمًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ مَاجَه.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ ہر سال رمضان المبارک میں دس دن اعتکاف فرماتے تھے اور جس سال آپ ﷺکا وصال ہوا اس سال آپ ﷺنے بیس دن اعتکاف کیا۔‘‘
عَنْ عَبْدِ ﷲِ ابْنِ عُمَرَ رضي ﷲ عنهما أَنَّ رَسُوْلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ نَافِعٌ : وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ ﷲِ رضي اللہ عنه الْمَکَانَ الَّذِي کَانَ يَعْتَکِفُ فِيْهِ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم مِنَ الْمَسْجِدِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُوْدَاوُدَ.
’’حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداﷲ بن عمر نے مجھے مسجد میں وہ جگہ دکھائی جہاں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔‘‘