اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد عبدالرحیم انتظامی کمیٹی کے مطابق عرس شریف درگاہ حضرت گنٹال شاہ بابا وٹے پلی کا 17 نومبر سے آغاز ہوگا ۔ بروز جمعرات بعد نماز مغرب صندل مالی جہاں نما پانی کی ٹانکی سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد فاتحہ خوانی بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ نور اللہ حسینی مدنی افتخاریؒ نبیرہ حضرت وطنؒ کا عرس شریف 18 نومبر کو مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی مدنی افتخاری نگرانی کریں گے ۔ بعد نماز جمعہ مزار حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطن چشتی چمن منگل ہاٹ پر چادر گل پیش کی جائے گی ۔ بارگاہ معلی چشتی چمن میں ختم خواجگان چشت پڑھا جائے گا اور محفل وعظ منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر چشتی چمن منگل ہاٹ میں مراسم انجام دئیے جائیں گے ۔ بعد نماز عشاء طریقت منزل شاہ گنج میں جلسہ فیضان اولیاء و محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔