اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( راست ) : آستانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت امر اللہ شاہؒ ، مغل پورہ میں حضرت سید شاہ رضا علی رصوی المدنی ؒ اور آپ کے فرزند اکبر حضرت سید امر اللہ شاہ اولی رضوی المدنی ؒ کے اعراس شریف 5 تا 11 جنوری مرکزی آستانہ قدس رضوی موسومہ درگاہ حضرت سید امر اللہ شاہؒ مغل پورہ میں مقرر ہیں ۔ 5 جنوری کو بعد نماز عشاء رسم پرچم کشائی بارگاہ ، 10 بجے شب محفل سماع ، 6 جنوری کو 12 تا 4 بجے دن زنانی مجلس بہ سلسلہ جشن ولادت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓ منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عشاء 8 تا 10 بجے شب علمی مذاکرہ و رسم اجراء مجلہ رضویہ ، 10 بجے شب جلسہ فیضان اولیاء اللہ منعقد ہوگا ۔ 7 جنوری کو صبح 10-30 تا 1 بجے دن ختم خواجگان و حلقہ ذکر ہوگا ۔ بعد نماز ظہر سالانہ درس تفسیر قرآن مجید مفتی شاہ محمد فصیح الدین نظامی دیں گے ۔ 8 جنوری بعد نماز عشاء مجلس قصیدہ بردہ شریف و خدمت غسل شریف ضربات رفاعیہ عرس شریف حضرت سید شاہ وجیہہ اللہ شاہ رضوی المعروف سید شاہ ولایت حسین رضوی منعقد ہوگا ۔ 9 جنوری نماز مغرب تا عشاء قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع ، بعد نماز عشاء روانگی جلوس صندل مبارک مقرر ہے ۔ 11 بجے شب خدمت صندل مالی ضربات رفاعیہ و محفل سماع منعقد ہوگا ۔ 10 جنوری 2 بجے دن ختم خاص و محفل سماع اندرون گنبد مبارک روضہ بزرگ ، 8 بجے شب تا نصف شب چراغاں مبارک محفل سماع و پیشکشی چادر گل و تناول تبرک کا اہتمام رہے گا ۔ 11 جنوری کو 4 بجے دن تلاوت کلام مجید بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف و سلام اور فاتحہ خوانی ، بعد عشاء تا نصف شب محفل سماع و قل اور فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعدہ ختم خواجگان و حلقہ ذکر ہوگا اور اسی پر اعراس مبارک کا اختتام عمل میں لایا جائے گا ۔ مراسم اعراس مبارک نجم المشائخ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی انجام دیں گے ۔۔