اعظم خان کو ’’اچانک خرابی صحت ‘‘ کے بعد اسپتال میں کیاگیاداخل

,

   

ایس پی لیڈر کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے او روہ نگرانی میں رکھے گئے ہیں ۔

نئی دہلی ۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو پیر کے روز سر گنگا رام اسپتال دہلی میں اچانک صحت بگڑنے کے بعد شریک کیاگیاہے ۔ اسپتال اتھارٹیز نے کہاکہ ’’ ایس پی لیڈر اعظم خان کی صحت میں اچانک خرابی کے بعد انہیں سری گنگا رام اسپتال نئی دہلی میں پیر کے روز 3بجے کے قریب داخل کیاگیاہے‘‘

مزید تفصیلات کا انتظار کیا

رام پور صدر حلقہ سے وہ منتخب ہوئے تھے ۔ اس سے قبل اکٹوبر میں ریاستی اسمبلی سکریٹریٹ نے ایک اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں ایک عدالت کی جانب سے انہیں سزائے سنائے جانے کے بعد ایوان سے خان کی نا اہلی کا اعلان کیاتھا ۔

ایک انتخابی میٹنگ کے دوران چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ ‘ وزیراعظم نریندر مودی اور رام پور میں تعینات ایڈمنسٹرٹیو عہدیداروں کے خلاف سنگین الزامات لگانے پر 2019اپریل میں خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔

ملک کوتوال علاقے کے خاتانا گاریا وگاءوں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 2019کے لوک سبھا الیکشن دوران خان پر اشتعال انگیز تقریر کا ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔

اس سے قبل مئی 2022 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کی املاک کو غلط طریقے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے ایک معاملے میں عبوری ضمانت دی تھی ۔