اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت مل گئی

   

رامپور: سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت مل گئی ہے، تاہم اس سے قبل اعظم خان کو عبوری ضمانت مل چکی تھی۔ عدالت میں آج فائنل بیل کے لئے تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے کل اعظم خان کی ضمانت منظور کر لی۔ اعظم خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت مل گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم خان کو 3 سال قید اور 6000 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اعظم خان نے اس فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ سیشن کورٹ نے اعظم خان کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ اعظم خان منگل کو اس کیس میں ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وہ چار گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے۔