رامپور: سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ کے معاملہ میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اعظم خان، عبداللہ اعظم اور اہلیہ تزئین فاطمہ کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کے حکم پر تینوں کو براہ راست جیل بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل چہارشنبہ کو ہی عدالت نے اس معاملہ میں تینوں کو قصوروار قرار دیا تھا۔عدالت نے سابق ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان کے دو برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد بدھ کو اپنا فیصلہ سنایا۔ 2019 میں اسمال انڈسٹری سیل کے اس وقت کے علاقائی کوآرڈینیٹر اور بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کیخلاف گنج تھانے میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے بیٹے کے خلاف دو پیدائشی سرٹیفکیٹ رکھنے کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں ایس پی لیڈر اعظم خان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو بھی ملزم بنایا گیا۔تفتیش کے بعد پولیس نے کیس میں چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی۔ تینوں افراد فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ یہ معاملہ ایم پی ایم ایل اے مجسٹریٹ ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے۔ عبداللہ اعظم کے وکلا نے اس کیس میں 11 اکتوبر کو دلائل دینا تھے تاہم ان کی جانب سے عدالت میں التوا کی درخواست دی گئی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عبداللہ کو 16 اکتوبر تک تحریری دلائل دینے کا حکم دیا۔اس فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں نظرثانی کی درخواست کی گئی تھی، جسے ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے سماعت کے بعد مسترد کر دیا تھا۔