اعظم خان 27 ماہ بعد جیل سے رہا ،زبردست استقبال

,

   

سیتاپور رامپور : سماج وادی پارٹی ( ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کو جمعہ 20مئی کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔ وہ تقریباً دو سال تین ماہ کے بعد یو پی کی سیتاپور جیل سے باہر آئے ہیں ۔ شیوپال یادو اور بیٹا عبداللہ خان ان کے استقبال کیلئے سیتاپور جیل پہنچے تھے ۔ فی الحال اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈر غائب رہے ۔ خیال رہے کہ اعظم خان سب سے پہلے سیتاپور جیل سے سابق ایس پی ایم ایل اے انوپ گپتا کے گھر پہنچے ۔ دراصل انوپ گپتا اعظم خان کے بہت قریب مانے جاتے ہیں ۔اعظم خان نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات نہیںکی ۔ دراصل اعظم خان کو ہدایت دی گئی ہے کہ میڈیا میں کسی قسم کی بیان بازی نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کا شیشہ نیچے نہیں آیا اور انہوں نے کسی سے بات بھی نہں کی ۔ تاہم ان کے صاحبزادے عبداللہ اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ نے انصاف فراہم کیا ہے ۔ ذإر ہے کہ وہ اپنے بھائی ادیب اعظم کیس اتھ والد اعظم خان کو لینے سیتاپور پہنچے تھے ۔ اعظم خان کی رہائی کے دوران جیل کے اندر ان کے حامیوں کا مجمع تھا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اعظم کو ضمانت دینے کی خبر پر ان کے حامیوں نے اس دن کو دوہری عید قرار دیا اور اعظم خان کا استقبال پھول نچھاور کر کے کیا ۔