اعظم گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت، 10 کی حالت سنگین

   

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران اعظم گڑھ میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ ایک دکان کی شراب پینے کے بعد پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ وہیں دس سے زیادہ لوگوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا ہے ۔ سبھی بیماروں کو اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ شراب کی وجہ سے ہوئی اموات کی جانکاری ملتے ہی کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایس پی جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ دل دہلادینے والا یہ معاملہ اہرولا تھانہ علاقہ کے ماہل قصبہ میں پیش آیا ہے ۔