افریقی یونین نے اسرائیل کی بطور مبصر رکنیت قبول کر لی

   

۔ 7عرب ممالک کا اعتراض

قاہرہ: افریقی یونین میں اسرائیل کو بطور مبصر رکنیت دینے پر سات عرب ممالک ‘مصر، الجزائر، اتحاد القمری، تیونس، جیبوٹی، موریتانیہ اور لیبیا ‘ کی طرف سے مخالفت کی گئی ہے ۔مصر کے روزنامہ مصری الیوم اور موریتانیہ کی صحرا میڈیا ایجنسی کی شائع کردہ خبروں کے مطابق افریقہ کے رکن 7 عرب ممالک کے نمائندوں نے اسرائیل کو بطور مبصر افریقہ یونین کا رکن قبول کئے جانے پر یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فاقی کو زبانی اعتراض نوٹس دیا ہے ۔اعتراض نوٹس مذکورہ 7 عرب ممالک کے آڈیس آبابا میں موجود سفیروں نے کمیشن سربراہ کو پہنچایا ہے ۔ نوٹس میں یونین کے فلسطین کے دعوے کے ساتھ تعاون پر زور دیا گیا اور اسرائیل کی افریقہ یونین میں بطور مبصر رکنیت پر اعتراض کیا گیا ہے ۔اعتراض نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی افریقہ یونین میں رکنیت یونین کے نظام کے خلاف ہے ۔ اس چیز کو کمیشن کے سربراہ کی منشاء کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ رکنیت، اصول و قواعد کے اعتبار سے بھی اور سیاسی اعتبار سے بھی ایک خلاف ورزی ہے “۔جمہوریہ جنوبی افریقہ، نمیبیا اور بوستوانا نے بھی اسرائیل کی بطور مبصر رکنیت پر اعتراض کیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل وزارت خارجہ نے 22 جولائی کو جاری کردہ تحریری بیان میں، اسرائیل کے سال 2002 سے لے کر اب تک پہلی دفعہ بطور مبصر افریقہ یونین کا رکن قبول کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔