افغانستان: تشدد میں سات روز کی کمی پر نیم شب سے عملدرآمد

   

کابل ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان، امریکی اور افغان دستوں کے مابین تشدد میں کمی پر جو اتفاق ہوا تھا اْس پر عملدرآمد آج نیم شب سے شروع ہو جائے گا۔ قومی سلامتی کی افغان کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اتفاق رائے سات روز کے لیے ہے، جس کا آغاز بائیس فروری یعنی ہفتے سے ہو گا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب واشنگٹن اور افغان طالبان کے درمیان کسی امن معاہدے کے طے ہونے کے امکانات بہت واضح ہو گئے ہیں۔