افغانستان سے 11ہندوسکھوں کی ہندوستان واپسی

   

نئی دہلی: افغانستان میں دہشت گردوں کی گرفت سے رہا ہونے کے بعد وہاں کے سکھ اور ہندو کمیونٹی کے لیڈر ندان سنگھ سچدیو اور ا ن کے فرقہ کے دیگر دس لو گ آج ہندوستان پہنچ گئے ۔وزارت خارجہ نے اتوار کی شام یہاں ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان کے ہندو سکھ فرقہ کے تقریباً دس لوگ آج ہندستان پہنچ گئے ہیں جن میں سے ہندو سکھ کمیونٹی کے لیڈر ندان سنگھ سچدیو شامل ہے ۔ سچدیو 18جولائی کو دہشت گردوں کی گرفت سے رہا ہوئے تھے ۔