افغانستان میںامریکی فوجیوں کی تعداد 8600 کرنے وزیر دفاع امریکہ کا تیقن

   

واشنگٹن ۔16فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے افغان طالبان کے ساتھ تشدد میں کمی کا سمجھوتہ امید افزا قرار دے دیا۔انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کامیاب ہوا تو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 6 سو کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ اور افغان طالبان 22 فروری سے تشدد میں کمی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت فریقین کی جانب سے افغانستان میں 7دن تک پْرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان وسیع تر معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار کرے گا۔