افغانستان میں تین افراد کی سزائے موت پر سر عام عمل درآمد

   

کابل : افغان سپریم کورٹ کے مطابق قتل کے تین مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان حکومت کے احکامات پر ان مجرموں کو یہ سزا دی گئی۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق طالبان حکام کے حکم پر قتل کے تین مجرموں کو جمعے کے روز سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں عوامی طور پر سزائے موت پانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو افراد کو بادغیس صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو میں سرعام موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے دونوں مجرموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔