افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے چار مسلح لٹیروں کو مار گرایا

   

چاریکار، افغانستان: افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں افغان سکیورٹی فورسز نے لٹیروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس گروہ کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔ ایک مقامی سیکورٹی اہلکار نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دی۔صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکین یار نے بتایا کہ مشتبہ مسلح لٹیرے منگل کی رات سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں مارے گئے جب انہوں نے صوبے کے ضلع سید خیل کے علاقے کامنگر میں فائرنگ کی، جس کے بعدمڈبھیڑ ہوگئی۔مسکین یار کے مطابق، سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے مسروقہ مال، ایک مواصلاتی آلہ اور دو آتشیں اسلحہ برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا اور اس وقت ایک ہیلتھ سینٹر میں طبی امداد حاصل کر رہا ہے ۔امن، سلامتی، امن و امان کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، افغان عبوری حکومت نے جنگ زدہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر، لٹیروں، غیر ذمہ دار مسلح گروہوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔