افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن

   

اسلام آباد : پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی اآئی اے) نے امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے جبکہ ایک ائیر بس صبح 9 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچا، اس آپریشن کے دوران غیرملکیوں اور مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے افغانستان میں پھنسے ورکرز کو کابل سے نکالا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک نے پی آئی اے سے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی آئی اے کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسافروں کے لوڈ کے پیش نظر پی آئی اے نے افغان سیول ایوی ایشن کے حکام سے اضافی پروازوں کی اجازت بھی لی ہے۔