افغانستان میں کمانڈر سمیت 24 طالبان کی خودسپردگی

   

بدخشاں ، 16 ستمبر (یو این آئی) افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں کمانڈر سمیت 24 عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔فوج نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا ، ‘‘اتوار کی شام ، صوبہ بدخشان کے ضلع یمگان میں طالبان کے 24 جنگجوئوں نے اسلحہ کے ساتھ فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔’’بیان میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں چیف کمانڈر قاری سلطان بھی شامل ہیں۔ہتھیار ڈالنے کے بعد ، قاری سلطان نے ایک بیان میں کہا ، ‘‘طالبان غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ ان کی لڑائی سے افغانستان کے شہریوں کو نقصان پہنچاہے ، جس کی وجہ سے ہم نے اس غلط راستے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلطان نے طالبان کے دیگر ارکان کو بھی راہ راست پر چلنے کی تاکید کی۔غور طلب ہے کہ ہفتہ کے روز 41 طالبان نے ہتھیار ڈالے ۔ جاریہ ماہ اب تک 200 عسکریت پسندوں نے تشدد کی راہ ترک کردی ہے اور تخار اور کنارصوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔