افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 26افراد ہلاک

,

   

کابل :افغانستان کے مغربی علاقے میں پیر کو آئے زلزلے میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بادغیس کے گورنر محمد صالح پردل نے میڈیا کو بتایا کہ قدیس ضلع میں زلزلے کے بعد مکانات کی چھیتں گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں میڈیانے یورپین میڈیٹیرینین سسمالوجیکل سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو مغربی افغانستان میں آئے زلزلے کی پیمائش ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔تاہم امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدا میں یو ایس جیالوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت کو 5.6 ہی رپورٹ کیا تھا۔گورنر پردل نے کہا کہ آج کے زلزلے میں کئی افرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خیال رہے افغانستان میں اکثر و بیشتر زلزلے آتے ہیں خاص کر کوہ ہندوکش کے سلسلے میں جو کہ یوریشین اور انڈین ٹکٹانک پلیٹ کے قریب واقع ہے وہاں یہ واقعات رونما ہوتے ہیں ۔