افغانستان کیلئے 12 ارب ڈالر کی عالمی امداد

   

جنیوا : عالمی برادری نے افغانستان میں پْر امن ترقی و تعمیر نو کے لیے 12 ارب امریکی ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ جینیوا میں منعقدہ افغانستان ڈونر کانفرنس کے دوران فن لینڈ کی حکومت نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقوم اگلے چار برسوں میں جنگ زدہ ملک افغانستان کو فراہم کی جائیں گی۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے سن 2021 کیلئے افغانستان کو 430 ملین یورو کی امداد کا وعدہ کیا ہے تاہم جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی اپنا یہ وعدہ اس شرط پر پورا کرے گا کہ کابل حکومت ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عمدہ حکمرانی کے نفاذ کیساتھ ساتھ بدعنوانی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے۔