افغانیوں کے لئے 1.2بلین ڈالر کے ایمرجنسی فنڈس کا عطیہ دہندگان نے عہد لیا

,

   

خدشہ ہے کہ افغانستان مزیدقحط سالی او رمعاشی تباہی کی طرف جاسکتا ہے۔
جنیوا۔مذکورہ اقوام متحدہ نے پیر کے روز 11ملین افغانیوں کے لئے 1.2بلین امریکی ڈالر سے زائد کے ہنگامی امدادکا وعدہ کیاہے کیونکہ انہیں اپنی ہی زمین پر مشکلات انسانی بحران درپیش ہیں‘ یہ فیصلہ اس وقت لیاگیاہے کہ جب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ نے اقتدار میں آنے کے بعد طالبان کی جانب سے اٹھائے جانے والے پہلے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔

طالبان کے قبضے کے ایک ماہ بعد افغانستان پر پہلی اعلی سطحی کانفرنس مغربی حکومتوں‘ بڑے روایتی عطیہ دہندگان او ردیگر نے اقوام متحدہ کی گوہار پر606ملین سے زائد تک پہنچانے کا عہد لیاہے تاکہ افغانستان میں انسانی بحران سے افغانیوں کی کی سال کے آخر تک تحفظ فراہم کیاجاسکے۔

اقوام متحدہ نے انسانیت دوست سربراہ مارٹن گرفتتھس نے اعلان کیاکہ ہے کہ انسانی دوستی اور ترقی کے لئے وزراتی اجلاس میں 1.2بلین امریکی ڈالر سے زائد کی امداد کا عہد لیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس میں افغان بحران کے لئے علاقائی ردعمل کے پیش نظر کی گئی اپیل پر کے لئے اعلان کردہ 606ملین امریکی ڈالر بھی شامل ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر تحریر کیانے انسانی ضرورتوں اور3.5ملین بے گھر افغانیوں‘ جس میں اس ایک سال میں بے گھر ہونے والے 500,000سے زائد بھی شامل ہیں کی ضرورت کا جائزہ لے رہے ہیں

یواین کی رفیو جی ایجنسی یو این ایچ سی آر پڑوسی پاکستان اور ایران میں زائد افغان پناہ گزینوں کی آمد پر تشویش کا اظہار کیاہے‘ جہاں پر پہلے ہی سے کافی تعداد میں افغانی ماضی میں جاری رہنے والی سالوں کی جنگ کے دوران ملک چھوڑ کر ائے ہیں‘ موجود ہیں۔
طالبان کے طرز حکمرانی اور رویہ کو بھی انہو ں نے اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے