افغان سفیر کی لڑکی کے اغوا کے بعد پاکستان میں ہندوستانی مشن چوکس

,

   

سلسلہ علیکھل کو جمعہ جولائی 16کے روزکئی گھنٹوں کے لئے محروس کرلیاگیاتھا اور گھر کے راستے میں نامعلوم افراد نے شدیدسے اذیتیں بھی پہنچائی ہیں۔


نئی دہلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی دختر کے اغوا کے بعد پاکستان میں ہندوستانی مشن کو ہائی الرٹ پر رکھ دیاگیاہے۔

افغان سفیر نجیب اللہ علی کھل کی بیٹی کو اسلام آباد میں اغوا کرنے کی کوشش کے بعد مذکورہ انڈین کمیشن اسٹاف اور ا ن کے گھر والوں سے کہاگیاہے کہ وہ چوکس رہیں اور زائد حفاظتی انتظامات کے ساتھ الرٹ کردیاگیاہے۔

مذکورہ ذرائع نے کہاکہ انہیں ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو وہ مسلسل چوکنا کررہے ہیں۔

افغان وزرات برائے خارجی امور(ایم او ایف اے) کے بیان کے مطابق سلسلہ علیکھل کو جمعہ جولائی 16کے روزکئی گھنٹوں کے لئے محروس کرلیاگیاتھا اور گھر کے راستے میں نامعلوم افراد نے شدیدسے اذیتیں بھی پہنچائی ہیں۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ اغوا کاروں کی جانب ے رہا کئے جانے کے بعد سے سلسلہ اسپتال میں طبی نگہداشت میں رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ایم او ایف اے نے سختی کہ ساتھ اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کی اور سفیروں اور ان کے افراد خاندان اور عملہ برائے افغان سیاسی اور کونسلر مشن برائے پاکستان کی حفاظت او رسکیورٹی کے متعلق تشویش کا اظہار کیاہے“۔

افغانستان ایم او ایف اے نے پاکستان سے ”فوری طور پر افغان سفارت خانہ او رقونصلیٹ کی مکمل حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنانے کا استدلال کیاہے“۔

اس بیان میں مزید کہاگیا ہے ”وہیں افغانستان کی خارجی وزرات پاکستان کی خارجی وزرات کے ساتھ اس معاملے پر بات کررہی ہے‘ ہم نے پاکستان حکومت پر زوردیا ہے کہ حملہ آواروں کی جلد از جلد شناخت اور ان کے خلاف کاروائی کریں“۔