افغان صدر اشرف غنی کی امریکی کمانڈر سے ملاقات

   

کابل۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کی امریکہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل کیساتھ منگل کو ملاقات کی۔ قصر صدارت کی جانب سے چہارشنبہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل ووٹیل کے ساتھ ملاقات میں باہمی مفادات، امن کے عمل، دہشت گردی اور افغانستان کی سکیورٹی اور حفاظتی دستوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں گفت و شنید ہوئی۔امریکی کمانڈڑ نے مسٹر غنی سے کہا کہ اب ان کی میعاد تقریباً ختم ہوگئی ہے لیکن اگلا جانشیں وہ شخص ہوگا جو افغانستان کے بارے میں بہتر طور پر علم رکھتا ہواور وہاں کی حکومت، فوج اور شہریوں کا اسٹراٹیجک شراکت دار ہوگا۔مسٹر غنی نے کہا کہ افغانستان کی سیکورٹی فورس دہشت گرد گروپوں کیساتھ جدوجہد کے معاملے میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔