افغان عوام کی مدد کیلئے 5کروڑ50لاکھ ڈالر کی امداد کا اعادہ

   

دوحہ : قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا اور طالبان وفد نے افغانستان میں زلزلے کے بعد امداد اور غیر ملکی ذخائر جیسے معاملات پر بات چیت کی۔امریکی محکمہ خارجہ نیجاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں 29 اور30جون کو مذاکرات ہوئے، جس میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد افغان عوام کی مدد کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعادہ کیا گیا۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد میں محکمہ خارجہ، خزانہ، یو ایس ایڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔دو طرفہ ملاقات میں افغانوں کے حقوق پر پابندیوں میں توسیع، زلزلے، معاشی استحکام، دہشت گردی، انسداد منشیات سمیت دیگر مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، طالبان نیافغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے افغان عوام کی مدد کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔