اقبال و شمس الدین ‘ رام مندر کا گھنٹہ بنائیں گے

,

   

ایٹاہ 12 نومبر : اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہونے کے بعد اس کے باب الداخلہ پر لگائے جانے والے 200 کیلو وزنی گھنٹے کو گھنگھرووں کے شہر ایٹاہ میں بنایا جائیگا ۔ ایٹاہ میں گھنگھرو کی گھنٹی کیلئے منفرد شناخت رکھنے والے جلیسر قصبے میں واقع ایک فرم کو گھنٹہ بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

یہاں 210 کیلو کے گھنٹے کو بنانے کی کارروائی شروع کی جائیگی ۔ یہ گھنٹے ملک بھر کی مندروں میں سب سے بڑا اور وزنی ہوگا ۔ بی جے پی لیڈر وکاس متل نے بتایا کہ ان کی فیکٹری کو زبانی طور پر جملہ 10 گھنٹے بنانے کا آرڈر ملا ہے اور ان کو اقبال ‘ شمس الدین اور داو دیال بنا رہے ہیں۔