اقلیتی اقامتی اسکول میں سمیت غذا کا واقعہ

   

کلکٹر آصف آباد سے قومی اقلیتی کمیشن رپورٹ طلبی
حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) رکن قومی اقلیتی کمیشن سیدہ شہزادی بیگم نے کاغذ نگر کے اقلیتی اقامتی اسکول میں سمیت غذا سے طلبہ متاثر ہونے کے واقعہ پر رپورٹ طلب کی ۔ اُنھوں نے ضلع کلکٹر آصف آباد کو مکتوب روانہ کیا اور اُنھیں اندرون 7 یوم کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ شہزادی بیگم نے اخبارات میں اِس واقعہ کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے کلکٹر سے رپورٹ طلب کی۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلس میں غیر معیاری غذا کی سربراہی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت سے بارہا تیقن کے باوجود کمسن طلبہ کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ شہزادی بیگم نے کہاکہ رپورٹ ملنے کے بعد قومی اقلیتی کمیشن ضروری کارروائی کی سفارش کرے گا۔ اِسی دوران گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے بھی کاغذ نگر واقعہ کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔ راج بھون کے عہدیداروں نے آصف آباد کے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کے بعد گورنر کو بتایا کہ تمام متاثرہ طلبہ کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ گورنر نے طلبہ کی صحتیابی کی اطلاع پر اطمینان کی سانس لی۔ ر