حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کو بینکنگ ، فینانشیل سرویسز اور انشورنس سیکٹر میں مفت ٹرینگ و ایمپلائمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل کے مطابق حیدرآباد میں ٹریننگ پروگرام رہے گا جس کی مدت ایک ماہ ہوگی۔ مسلم ، عیسائی ، سکھ ، جین ، پارسی اور بدھسٹ طبقات سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں 18 جولائی تا 18 اگست داخل کی جاسکتی ہیں ۔ امیدواروں کو اپنے دستاویزات دفتر تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل حیدرآباد یا اضلاع میں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسرس کے دفاتر میں داخل کرنے ہوں گے۔ امیدوار کسی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ہوں۔ امیدواروں کو گریجویشن میں کم از کم 50 فیصد نشانات حاصل ہوں اور ان کی عمر 26 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کے والدین کی آمدنی سالانہ 5 لاکھ سے کم ہونی چاہئے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23236112 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔1