حیدرآباد 14نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام اقلیتی امیدواروں کیلئے بیرونی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کیلئے درکار امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بیرونی یونیورسٹیز میں درکار IELTS, GRE اور TOEFL امتحانات کی کوچنگ مسلم ، کرسچین ، سکھ ، جین ، پارسی و بدھسٹ طبقات کے امیدواروں کو فراہم کرنے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں 18 تا 30 نومبر داخل کی جاسکتی ہیں۔ تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل تھرڈ فلور جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری میں رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات فون 040-23236112 پر ایام کار کے دوران صبح 10.30 بجے تا شام 5.00 بجے حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ایس ایس سی ، انٹر ، ڈگری کے تعلیمی اسنادات کی زیراکس و آدھار کی زیراکس پیش کرنا ہوگا۔ پاسپورٹ سائز کی دو فوٹوز داخل کی جائیں۔ 1