اقلیت اور دیگر طبقات کیلئے بجٹ میں کمی افسوسناک: پونالہ لکشمیا

   

حیدرآباد۔یکم؍فروری، ( سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا نے کہا کہ گذشتہ بجٹ کے مقابلہ میں اس مرتبہ مرکزی حکومت نے کئی اہم شعبہ جات کے بجٹ میں کمی کردی ہے۔ مرکزی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پونالہ لکشمیا نے کہا کہ اقلیت، ایس سی، ایس ٹی طبقات کی بھلائی، سماجی بھلائی، شہری ترقی، صحت اور زراعت جیسے شعبہ جات کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی حد میں اضافہ کے فیصلہ سے عوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پہلے ہی معاشی بوجھ کا شکار ہیں۔ جی ایس ٹی، پٹرول، ڈیزل، سمنٹ، پکوان گیس، فرٹیلائزر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بجٹ میں اس بات کا کوئی تذکرہ نہیں ہے کہ معاشی انحطاط پر قابو پانے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ کے ذریعہ ہندوستانی عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ر