اقوام متحدہ امن مشن میں 15 فیصد خواتین کی شمولیت کا پاکستانی نشانہ مکمل

   

اسلام آباد۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی شمولیت کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔اقوام متحدہ نے 2017 میں 15 فیصد خواتین فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز تعینات کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا کہ ’ اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی تعیناتی کا ہدف پورا کرنے پر پاکستان کو فخر ہے‘۔