اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی زیر صدارت – جی-20 اجلاس کے انعقاد کی حمایت کردی

   

نیویارک۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال ’گروپ ‘ 20 کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کی ہے۔ ’العربیہ‘ کے مطابق ’گروپ ‘ 20 میں مملکت کے مندوب اور کابینہ کے رکن فہد المبارک نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیو زین مین سے ملاقات کی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے مابین مختلف شعبوں خصوصا معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے اداروں اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔میٹنگ کے دوران اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری لیو زینمین نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال G-20 اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔