اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرونیزویلا کیلئے’ناپسندیدہ شخصیت‘

   

کراکاس : 2جولائی ( ایجنسیز ) وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ‘وولکر ترک’ کو “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دے دیا ہے۔وولکر ترک نیگذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میںکاراکاس حکومت پر “من مانی گرفتاریوں” کا الزام لگایا تھا۔وینزویلاحکومت نے اس بیان کو “جارحیت” قرار دیا، اس کی تردید کی اور کہا ہے کہ ‘ترک’ نہ صرف وینزویلا کے ان شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام ر ہے ہیں جنہیں امریکہ نے جلا وطن کر کے ایل سلواڈور کی جیل میں بھیج دیا ہے بلکہ انہوں نے امریکہ میں اپنے والدین سے جْدا کئے گئے وینزویلین بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر ‘جارج روڈریگز’ نے حکومت سے ، وولکر ترک کے دفتر کے ساتھ تمام روابط منقطع کر نے کا، مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر دفتر 2019 سے وینزویلا میں موجود ہے اور اس کی تنقیدی رپورٹیں اکثر حکومت کے ساتھ مباحث کا سبب بن جاتی ہیں۔

جاپانی ایئر لائن کا مسافر طیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا
ٹوکیو، 2 جولائی (یو این آئی)جاپانی ایئرلائنس کا ایک مسافر طیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا، مسافروں نے آخری پیغام بھی لکھ دیا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں بوئنگ 737 کا طیارہ چین سے پرواز بھر کر جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کی جانب رواں دواں تھا، شنگھائی میں پرواز بھرتے ہی طیارہ میں خرابی آ گئی اور جہاز نیچے کی جانب آنے لگا۔رپورٹس کے مطابق تقریباً 26 ہزار فٹ اوپر سے طیارہ کو نیچے گرتا دیکھ کر مسافروں نے ’الوداعیہ پیغام‘ تک لکھ کر رکھ دیا تھا، مگر خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئرلائنس کے بوئنگ طیارے میں 191 مسافر سفر کررہے تھے۔