الاباما میں سمندری طوفان سے 6 افراد ہلاک

   

نیویارک : امریکی ریاست الاباما میں سمندری طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ملک کے مغربی جانب کیلیفورنیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سمندری طوفان نے الاباما سمیت جنوبی ریاستوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ریاست الاباما کے گورنر قے ایوے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ریاست کو بری طرح متاثر کرنے والے طوفان کے باعث 6 افراد کی ہلاکت پر مجھے دلی افسوس ہے۔ گورنر نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔