البانیہ میں حکومت مخالف مظاہرہ 14 افراد گرفتار

   

ترانہ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) البانیہ پولیس نے ترانہ میں ہفتہ کو اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج میں شامل 14 افراد کو پولیس اہلکاروں کے اوپر حملہ کرنے اور تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گزشتہ روز بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔حکام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری گیزمند بردي جو اس مظاہرہ کی قیادت کررہے تھے ،پر فوجداری کامقدمہ درج کیا ہے ۔بیان کے مطابق گرفتار مظاہرین پر غیر قانونی طریقے سے بھیڑ اکٹھي کرنے ، پولیس کے خلاف تشدد کرنے اور دھماکہ خیز اشیاء کے استعمال کرنے کا الزام عا ئد کیا گیا ہے ۔اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے ہفتہ کو ترانہ میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔اپوزیشن پارٹی کے حامیوں نے کرپشن اور بڑھتے جرائم کو لے کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم ایڈی راما سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔