البانیہ کا وٹیکن کی طرز پر ریاست قائم کرنے کا اعلان

   

نیویارک : البانیا نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے وٹیکن کی طرز پر خودمختار ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے وٹیکن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔